ایبٹ آباد (مانند نیوز)معرکہء حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی کامیابی اور افواج پاکستان سے یکجہتی کے لیے جمعہ کو یوم تشکر کے موقع پر ڈویژنل ہیڈکوارٹر ایبٹ آباد میں کمشنر ہزارہ ڈویژن کے دفتر میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ بلا اشتعال بھارتی جارحیت پر دندان شکن جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقدہ اس تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ ڈویژن فیاض علی شاہ تھے جبکہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن(ر) ثناء اللہ خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر طفیل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام اداروں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔ پرچم کشائی کے موقع پر پولیس و ریسکیو 1122 کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی اور ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی گئی۔ بعد ازاں کمشنر ہزارہ ڈویژن فیاض علی شاہ نے کمشنر آفس سے پنج پیر چوک تک افواج پاکستان سے یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی کی قیادت کی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان، افواج پاکستان اور کشمیری عوام کے حق میں اور بزدلانہ بھارتی جارحیت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔ ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی، شہداء کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔ دریں اثناء ایبٹ آباد کی مختلف مساجد میں بھی خطبات میں افواج پاکستان کو بہادری اور دلیری پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر کہا گیا کہ افواج پاکستان نے نہ صرف بزدل بھارتی فوج کو شکست دی بلکہ اس کی پشت پر کھڑی قوتوں کو بھی دھول چٹائی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے