اورکزئی (مانند نیوز)”آپریشن بنیان مرصوص“کی شاندار کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قبائلی ضلع اورکزئی کے کلایہ ہیڈ کوارٹر کی مسجد میں نماز فجر کے بعد قرآن خوانی کی گئی اور وطن عزیز کی سلامتی اور بقاء کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ بعد ازاں اورکزئی سکاؤٹس ہیڈ کوارٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس کرنل سید سعادت حسن، ضلعی پولیس آفیسر اورکزئی شوکت علی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اورکزئی نعمت اللہ نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز کلام پاک سے کیا گیا۔ کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس، ضلعی پولیس آفیسر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اورکزئی نے پرچم کشائی کی۔ ایف سی کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ تقریب میں افواج پاکستان کی فتح اور شہداء کیلئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ بعد ازاں شہداء کے درجات بلندی اورپاکستان اور افواج پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اسی طرح کلایہ ہیڈ کوارٹر لوئر اورکزئی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر کی قیادت میں یکجہتی ریلی بھی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں قبائلی مشران و عمائدین نے شرکت کی۔ ریلی میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، تمام ضلعی محکموں کے افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، ریلی کے دوران پاکستان زندہ باد، پاک افواج زندہ باد اور نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے بھرپور نعرے گونجتے رہے اور ریلی کے اختتام پر ملک پاکستان کی خاطر جام شھادت نوش کرنے والے شہیدوں کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ علاوہ ازیں جمعہ کے خطبات اور بعد از نماز جمعہ ملک اور افواج پاکستان کی سلامتی کے حق میں خصوصی دعائیں کی گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے