لوئر دیر (مانند نیوز)عوام اور مسلح افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین کا دن، لوئر دیر کے سب ڈویژن لعل قلعہ میں بھی یوم تشکر منایا گیا۔ حالیہ بھارتی جارحیت کے تناظر میں پاکستان کی کامیاب دفاعی حکمتِ عملی، مسلح افواج کی جر ات مندی، اور پاکستانی عوام کی مثالی یکجہتی و استقامت کے اعتراف میں، حکومتِ خیبر پختونخوا نے جمعہ، 16 مئی 2025 کو *یومِ تشکر* کے طور پر منانے کا فیصلے کے تناظر میں ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان کی خصوصی احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر لعل قلعہ باقر علی کے زیر نگرانی ایک مختصر اور باوقار اظہار یکجہتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحصیلدار لعل قلعہ، ٹی ایم او لعل قلعہ، سب ڈویژنل انتظامیہ لعل قلعہ سٹاف، دیر لیویز اور علاقائی عوام نے شرکت کی۔ پروگرام میں شرکاء نے سبز ہلالی پرچم، خراج تحسین اور شکرانے والے فلیکس اور کتبے اٹھائے ہوئے تھے، ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا۔ شرکاء نے واضح کیا کہ یوم تشکر کا مقصد مسلح افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے جذبے، صبر اور وحدت کا بھی اعتراف کرنا ہے جنہوں نے ہر آزمائش میں مادرِ وطن کا ساتھ دیا۔اس کے ساتھ شرکاء نے عوام سے درخواست کی کہ جمعہ مبارک کے خطبے میں پاکستان کی سلامتی اور بالادستی کے لیے دعا کا اہتمام کیا جائے، غیر مناسب تقریبات سے کنارہ کشی کی جائے اور اس دن کی سنجیدگی اور وقار کے پیشِ نظر گانے، موسیقی یا رقص جیسے تفریحی یا غیر موزوں پروگراموں سے اجتناب کیا جائے،تمام اہل وطن سے دو رکعت نماز شکرانہ ادا کرنے کی بھی اپیل کی گئی۔