دیر بالا (مانند نیوز)بھارت کے اشتعال انگیزی کی بروقت اور بھرپور جواب دینے اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر ملک بھر کی طرح ضلع دیر بالا میں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم تشکر کو ملی جوش وجذبے کیساتھ منایاگیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈپٹی کمشنر دیر بالا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو الیاس احمد، صوبیدار میجر دیر لیویز فورس ملک نصیر،دیر لیویز فورس اور ڈپٹی کمشنر جملہ سٹاف اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان نے ڈپٹی کمشنر دیر بالا کے دفتر میں پرچم کشائی کی اور پاک پرچم کو سلامی پیش کی۔ پاک فوج سے یکجہتی کے حوالے سے دس بجنے سے کچھ لمحے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،افواج پاکستان سے یکجہتی کے لئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر کی قیادت میں یوم تشکر و معرکہ حق کی تقریبات میں عوام نے بھرپور شرکت کی۔ نماز فجرمیں خصوصی طور پر ملک وقوم کی سلامتی اور امن کے لئے دعائیں کی گئیں۔ ضلع بھر میں معرکہ حق یوم تشکر کی تقریبات میں قرآن خوانی ہوئی۔ آپریشن بنیان مرصوص کیشہداء کرام کے لئے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعائیں کی گئیں۔ بھارتی جارحیت کی وجہ سے زخمی ہونیوالے شہریوں، افسروں اور جوانوں کی صحت یابی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔استحکام پاکستان اور ملک وقوم کی ترقی کے لئے مساجد میں خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ ضلع بھر میں شہداء کے مزاروں پر پھول چڑھائے گئی۔ سرکاری اور نجی عمارتوں پر سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے۔ افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی ریلیاں نکالی گئیں۔ ضلع بھر میں سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں معرکہ حق ویوم تشکر کی خصوصی تقریبات منعقد ہوئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے