اسلام آباد (مانند نیوز)امریکی اخبار کے مضمون میں آپریشن ’بنیان مرصوص‘ پاک فوج کی بڑی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔

اخبار کا لکھنا ہے کہ بھارت کو منہ توڑ جواب کے بعد جنرل عاصم منیر قومی نجات دہندہ کے طور پر ابھرے ہیں۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی بڑھتے ہی خاموش طبع جنرل عاصم منیر نمایاں اور جارحانہ کردار میں نظر آئے۔

’بنیان مرصوص‘ میں کامیابی سے پاک فوج کے وقار میں مزید اضافہ ہوا، پاکستان نے دس گنا بڑی معیشت سے برابری کی سطح پر بات چیت کر کے جنگ بندی کروائی۔

مضمون میں لکھا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں، شہریوں نے مسلح افواج کی کارکردگی پر خوش ہوکر ریلیاں نکالیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے