اسلام آباد (مانند نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت جسے نیا نارمل کہہ رہا ہے اسے جاری رکھنا بھارت کے حق میں بھی نہیں ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان جوہری قوتیں ہیں، جنگ چھڑی تو اثرات دو ملکوں تک محدود نہیں رہیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کشمیر، دہشت گردی اور بھارت نے پانی کا جو مسئلہ چھیڑا ہے، اس کا حل نکالنے تک امن قائم نہیں ہو سکتا۔

وزیرِاعظم نے مجھ سے وفد لیکر دنیا میں پاکستان کا امن کا مؤقف پیش کرنے کی درخواست کی ہے: بلاول بھٹو زرداری

وزیرِاعظم کی طرف سے دنیا کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کرنے کے ٹاسک کے بارے میں بلاول بھٹو نے کہا کہ مختلف ملکوں میں جا کر پاکستان کے امن کا مؤقف اُجاگر کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سچ اور امن کے ساتھ کھڑا ہے، بھارتی مؤقف کی بنیادیں جھوٹ، نفرت اور تقسیم پر مبنی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، دہشت گردی سے خطے کو پاک کرنے کا کوئی حل نکالنا چاہیے، پانی کے مسئلے کا حل نکالنے کی ضرورت ہے، آنے والی نسلوں کی ذمے داری ہے کہ نئے مستقبل کے لیے جدوجہد کرنی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے