اسلام آباد (مانند نیوز)اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اے پی ایس پشاور کے بعد نیشنل ایکشن پلان دیا جو بہترین پلان ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی نے کہا کہ کیا ہم بھی الزام تراشی شروع کر دیں ،کیا ہم الزام لگا کر آگے بڑھیں۔ ہماری آنکھیں کب کھلیں گی۔

منرلز بل کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے مشروط نہ کریں: ایمل ولی خان

اے این پی رہنما نے موجودہ کشیدہ صورتحال پر کہا کہ اے پی ایس کے بچوں کو بلوچستان میں مارا جا رہا ہے، وزیرستان کے بچوں کا بھی کیس اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ ان افسران سے پوچھا جائے گا جنہوں نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کیا، ہمیں آئین پر عمل کرنا ہوگا۔

ایمل ولی نے مزید کہا کہ لوگوں کو شکایات ہیں، آج بھی قومیں ہیں جو امن کی طلب گار ہیں، یہ امن ہمیں اپنا دفاعی ادارہ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے لوگ پراکسی جنگ سے تنگ آگئے ہیں۔ لوگوں کی اصل شکایات کو حل کرنا ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے