اسلام آباد (مانند نیوز)ایرانی ہدایت کار جعفر پناہی نے کانز فلمی میلے میں اعلیٰ اعزاز اپنے نام کر لیا۔

ایران کے منحرف ہدایت کار جعفر پناہی نے اپنی فلم "It Was Just An Accident” کے لیے ’پام ڈی اور‘ ایوارڈ جیت لیا۔

انہوں نے ہفتے کے روز (آج) کانز فلم فیسٹیول میں پام ڈی اور کا سب سے بڑا انعام جیت لیا۔

انہوں نے اس موقع پر اعزاز حاصل کرتے ہوئے اپنے ملک (ایران) کو ’آزادی‘ کے لیے متحد ہونے پر زور دیا۔

کانز فلم فیسٹیول اختتامی تقریب سے پہلے بحران کا شکار

64 سالہ ہدایت کار جعفر پناہی کو 2010 سے پابندی کا سامنا ہے، انہیں ہدایت کاری کے کام کی وجہ سے متعدد بار گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ انہیں 2 بار جیل بھی ہوچکی ہے۔

ان کی فلم ’اٹ واز جسٹ این ایکسیڈینٹ‘ 5 عام ایرانیوں کی کہانی بیان کرتی ہے، جو ایک ایسے شخص کا سامنا کر رہے ہیں جو ان کے خیال میں جیل میں ان پر تشدد کرتے تھے۔ ہدایت کار نے اپنے جیل کے تجربے کو اس فلم میں پیش کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے