شانگلہ(مانند نیوز)وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا ڈی ایچ کیو ہسپتال شانگلہ کا دورہ، یو این ایچ سی آر کے تعاون سے جاری سولرائزیشن منصوبے کا جائزہ۔وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران، انجینئر امیر مقام نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال شانگلہ کا دورہ کیا تاکہ UNHCR کے تعاون سے جاری سولرائزیشن منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لے سکیں۔ اس اہم منصوبے کا مقصد طبی سہولیات کے لیے قابلِ بھروسا اور پائیدار توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہیں۔ انجینئرامیرمقام کو منصوبے کی نمایاں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔اس منصوبے میں 150 کلو واٹ سولر کی استعداد، 170 کلو واٹ انورٹر کی گنجائش، اور 151 کلو واٹ گھنٹے بیٹری بیک اپ شامل ہے، جس کی بدولت ہسپتال کو علاقے میں توانائی کے لحاظ سے ایک مثالی طبی مرکز بنایا جا رہا ہیں۔یہ اہم منصوبہ ہسپتال کے تمام اہم طبی شعبہ جات کے لیے بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے، جس سے مقامی آبادی کو خاطر خواہ فائدہ پہنچے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر امیر مقام کی عوامی فلاح کے لیے کی گئی کوششوں اور اپنے حلقے سے وابستگی کو سراہا گیا۔ ان کی قیادت میں یہ منصوبہ پائیدار ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔ اس کے بعد وفاقی وزیرنے مختلف فاتح خوانیوں میں بھی شرکت کی اور مختلف وفودسے ملاقاتیں بھی کئیں۔ انجینئرآمیرمقام نے چکیسر میں ڈاکٹر نصراللہ کی والِدہ محترمہ، نوراللہ خان اور بخت افسر خان ایڈووکیٹ کی بھابھی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی، امیر مقام نے ڈھیرئی شانگلہ سے تعلق رکھنے وا لے پو لیس انسپکٹر سعید کے بڑے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی جبکہ ٹریفک حادثے میں وفات پانے والے سید نذر اور عبدالنذر کے بھتیجے کفایت اللہ کی وفات پر بھی فاتح خوانی کی۔۔