اسلام آباد (مانند نیوز)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس میں وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں ٹریفک پولیس میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک انتظام میں بہتری، حادثات میں کمی، لائسنسنگ میکانزم میں شفافیت پر توجہ مرکوز ہے، ٹریفک افسران کو باڈی کیم فراہم کیے جا رہے ہیں، چالان کا ویڈیو و تصویری ثبوت دستیاب ہوگا۔

اُنہوں نے بتایا کہ روڈ انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ کےلیے 1400 پوائنٹس کی نشاندہی مکمل ہوگئی ہے، تجاوزات ختم کروائیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ، روڈ سیفٹی اور قوانین لاگو کروانے میں ڈی پی اوز بھی ذمہ دار ہوں گے۔

اُنہوں نے ہدایت دی کہ سی پی اوز، ڈی پی اوز متعلقہ سی ٹی اوز، ٹریفک افسران کی کارکردگی مانیٹر کریں۔

لاہور: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10 گنا تک بڑھانے کا اصولی فیصلہ

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹانگے، گدھا و بیل گاڑیاں و موٹر سائیکل رکشہ ریڑھیوں کو مین شاہراہوں پر آنے کی اجازت نہ دی جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ بچوں کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر والدین کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ ون وے، رانگ پارکنگ، اوور اسپیڈنگ و لوڈنگ سمیت تمام خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے کریں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ حادثات کی صورت میں متعلقہ ڈی ایس پی جائے حادثہ پر پہنچ کر سی پی او اور ڈی پی او کو رپورٹ دے گا۔

علاوہ ازیں، آئی جی پنجاب نے افسران کو ٹریفک حادثات بتدریج 25 فیصد تک لانے کا ٹارگٹ دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے