دیر لوئر (مانند نیوز)دیر لوئر میں یوم تکبیر منایا گیا۔ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ دیر لوئر کے زیرنگرانی یوم تکبیر کے حوالے سے پروگرامات منعقد ہوئے۔ نماز فجر میں ملک کے سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا اور شکرانے کے نوافل ادا کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان کے احکامات کی روشنی میں یوم تکبیر کے حوالے سے ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ بلامبٹ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس خصوصی تقریب کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد بشیر خان نے کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔تقریب میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ عبدالعزیز، یوتھ آفیسر جہان زیب، لائن ڈیپارٹمنٹس کے نمائندگان، ہارون الرشید پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول میاں بانڈہ، اے۔ ایس۔ ڈی۔ ای۔ او (ایجوکیشن) معروف شاعر مسلم خان وصال، اسد خان (این۔ سی۔ ایچ۔ڈی) معراج خان (سپورٹس) صحت جان (صدر ایپکا) طلباء و طالبات، سول ڈیفنس کے رضاکاروں، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ طلبا نے یوم تکبیر کے حوالے سے تقاریر اور ٹیبلو پیش کی۔ مقررین نے پاکستان کے ایٹمی قوت میں اہم کردار ادا کرنے والے، سیاسی، ملٹری خصوصا محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی بھی اندرونی اور بیرونی جارحیت کی صورت میں سب ملک کی تحفظ کے لئے ملکر ہر قسم کی قربانیاں دیں گے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بشیر خان نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے جنگی عزائم رکھتا ہے اور علاقے میں عسکری برتری حاصل کرنے کی ناکام کوشش کرتا ہے۔ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چاغی میں چھ کامیاب ایٹمی دھماکے کرکے نہ صرف خطے میں بھارت کی برتری ختم کی بلکہ اس عظیم کامیابی پر اقوام عالم بھی حیران ہوا۔ آج ہی کے دن پاکستان کو ایٹمی ملک کا درجہ حاصل ہوا جس میں سیاسی اور عسکری قیادت نے اہم کردار ادا کیا۔ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے بھارت کے حملے کا موثر جواب دیا۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہیں لیکن ہمارے امن کی خواہش کو کمزوری نہیں سمجھا جائے۔ پاکستان ایک زمہ دار ایٹمی ملک ہے۔ آخر میں بہترین تقاریر ملی نغموں اور ٹیبلو پر مقررین، طلباء و طالبات کو توصیفی سرٹیفیکٹس، کپ دئیے گئے۔ معروف شاعر مسلم خان وصال کو یوم تکبیر کے حوالے سے بہترین نظم پیش کرنے پر توصیفی سرٹیفیکیٹ دیا گیا۔ بعد ازاں وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر ضلعی انتظامیہ کے زیرنگرانی ایک ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر پائین بشیر خان نے کی جس میں شرکاء نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر“پاکستان زندہ باد”اور“پاک فوج پائندہ باد”کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے