اسلام آباد (مانند نیوز)بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے جنگ کے دوران پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے جانے کا اعتراف کرلیا۔

بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ جنگ کے دوران پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے۔

سبرامنیئن سوامی نے کہا کہ چین کے طیارے بہترین جبکہ فرانس کے طیارے اچھے نہیں تھے، مودی کے ہوتے ہوئے طیارے گرنے کے معاملے پر تحقیقات اور بات چیت ممکن نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نریندر مودی طیارے گرنے کے معاملے پر قوم کو سچائی سے آگاہ کریں گے۔

5 بھارتی جنگی طیارے مار گرانے پر برطانوی اخبار نے پاک فضائیہ کو فضاؤں کی حکمراں تسلیم کر لیا

اس سے قبل رواں ماہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاکستان کی عالمی سطح پر بھی پذیرائی ہوئی تھی، غیر ملکی اخبار نے پاک فضائیہ کو فضاؤں کا حکمراں قرار دیا تھا۔

برطانوی اخبار نے لکھا تھا کہ پاک فضائیہ فضاؤں کی حکمراں ہے، پاکستانی طیاروں نے جدید میزائل استعمال کر کے 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، پاکستان نے رافیل جیسے مہنگے بھارتی طیارے گرا کر اپنی فضائی برتری ثابت کر دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے