اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ اور ان کی بیٹی اداکارہ مومل شیخ نے ایک حالیہ انٹرویو میں خاندانی زندگی، طلاق کے اثرات اور جذباتی نشیب و فراز پر بے باک انداز میں گفتگو کی۔

دونوں حال ہی میں ایک شو کے مہمان بنے، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کی تلخ یادیں اور ان سے جڑے جذبات ناظرین کے ساتھ شیئر کیے۔

جاوید شیخ نے اپنی سابقہ بیوی زینت منگی سے علیحدگی اور اس کے بعد خاندان پر پڑنے والے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ طلاق کے بعد عورت زیادہ تکلیف اٹھاتی ہے، مرد باہر کے کاموں میں مصروف ہو جاتا ہے، مگر عورت کو گھر میں بچوں اور ذمہ داریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جہاں وہ تنہائی اور دباؤ میں آ جاتی ہے۔

میری والدہ، میرے والد کی شہرت کا غلط فائدہ اُٹھاتی تھی، مومل شیخ کا انکشاف

مومل شیخ نے ایک مختلف اور متوازن پہلو اجاگر کیا، انہوں نے کہا کہ ہم اکثر عورت کے درد کی بات کرتے ہیں، جو بجا ہے، مگر مرد کا درد اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی کسٹڈی زیادہ تر عورت کو ملتی ہے، اس لیے وہ کسی حد تک پرسکون ہو جاتی ہے لیکن مرد کے بارے میں کوئی نہیں پوچھتا کہ وہ اپنے بچوں کے بغیر کیسے زندہ رہے گا۔

مومل نے کہا کہ آج کی دنیا میں جہاں خواتین بھی کام کرتی ہیں، وہاں مرد کو بھی اپنے بچوں کے ساتھ برابر کا وقت گزارنے کا حق ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مرد بھی طلاق کے بعد غم سے گزرتے ہیں لیکن ان کے جذبات کو معاشرہ قبول نہیں کرتا، مرد رو نہیں سکتے، کمزور نظر نہیں آ سکتے یہی سب سے بڑی زیادتی ہے۔

مومل نے یہ بھی بتایا کہ والد کے ساتھ رشتہ وقت کے ساتھ بحال ہوا اور جب میری شادی ہوئی تو میں نے خود اپنے والد کو گھر واپس بلایا تاکہ خاندان ایک دوسرے کے قریب آ سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے