اسلام آباد (مانند نیوز)بھارتی ریاست اتر پردیش کی 14 سالہ لڑکی کے معدے سے دنیا کا سب سے لمبا بالوں کا گچھا نکال لیا گیا جو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے کا بھی امکان ہے۔

اتر پردیش کے ضلع آگرہ سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ لڑکی کے معدے اور آنتوں سے 210 سینٹی میٹر طویل بالوں کا گچھا (Trichobezoar) کامیابی سے نکال لیا گیا۔

یہ بالوں کا گچھا جسے طبی اصطلاح میں ٹریچو بیزوآر کہا جاتا ہے اب تک کا دنیا کا سب سے لمبا گچھا قرار دیا جا رہا ہے اور اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

سکھر: لڑکی کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو وزنی بالوں کا گچھا نکال لیا گیا

یہ کامیاب اور پیچیدہ آپریشن جے پور کے اسپتال میں انجام دیا گیا، جہاں ماہر ڈاکٹروں نے 2 گھنٹے کے طویل آپریشن میں مکمل بالوں کی گانٹھ کو ایک ہی ٹکڑے میں نکالنے میں کامیابی حاصل کی، اگر یہ گانٹھ آپریشن کے دوران ٹوٹ جاتی تو اس سے ناصرف خطرات بڑھ جاتے بلکہ وقت بھی زیادہ لگتا۔

ڈاکٹر کے مطابق متاثرہ لڑکی ایک نفسیاتی بیماری پیکا (Pica) کا شکار ہے، جس میں مریض غیر اشیاء کھانے کی خواہش رکھتا ہے، لڑکی میں یہ عادت چھٹی جماعت سے شروع ہوئی، جب وہ اسکول میں ساتھیوں کے ساتھ چاک کھانے لگی، وقت کے ساتھ اس کی عادت بال کھانے میں بدل گئی، جس نے ایک بڑے، سخت اور ناقابل ہضم گانٹھ کی شکل اختیار کر لی۔

نکالے گئے گچھے میں صرف بال ہی نہیں تھے، بلکہ اس میں لکڑی کے ٹکڑے، ربڑ بینڈز، پتھر، دھاگے اور دیگر چھوٹی اشیاء بھی شامل تھیں، جو بالوں میں الجھ کر ایک ٹھوس پیکٹ میں بدل گئی تھیں، یہ تمام اشیاء نظامِ ہضم میں رکاوٹ پیدا کر رہی تھیں اور لڑکی کو شدید تکلیف لاحق ہو چکی تھی۔

یاد رہے کہ اب تک کا عالمی ریکارڈ 180 سینٹی میٹر طویل ٹریچو بیزوآر کا تھا، جو اس کیس سے نمایاں طور پر کم ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے