اسلام آباد (مانند نیوز)بنوں کے علاقے نیکم ککی میں ریسکیو کے دفتر میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔
اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کرم میں بارودی مواد کا دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی
پولیس کے مطابق بارودی مواد پھٹنے سے ریسکیو کی زیرِ تعمیر عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔
پولیس نے کہا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔