وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر کے مرکزی تجارتی مرکز رستم بازار وانا میں چیئرمین صاحب خان وزیر کی زیر سرپرستی معروف مشروب ساز برانڈ بنجر کولا کی مشروبات کی مقامی تقسیم ڈسٹری بیوشن کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ اس افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی جنوبی وزیرستان لوئر کے میئر مولانا صالح وزیر تھے۔تقریب میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر برادری اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس اقدام کو علاقے کی معاشی ترقی کے لیے خوش آئند قرار دیا۔اس موقع پر مقامی سماجی و کاروباری حلقوں نے چیئرمین صاحب خان وزیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف جنوبی وزیرستان جیسے پسماندہ علاقے میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے گا بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا کرے گا۔افتتاحی تقریب کے دوران کمپنی کے مالک اور ویلیج چئیرمین صاحب خان وزیر نے کہا کہ یہاں سے کولڈ ڈرنکس جنوبی وزیرستان کے تمام علاقوں میں سپلائی کی جائینگی۔ جماعت اسلامی کے امیر جنوبی وزیرستان لوئر اسداللہ بھیر نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ یہود کی پراڈکٹس پیپسی، کوکاکولا وغیرہ کی بجائے مسلم ممالک کی مشروبات استعمال کرنے کی عادت بنالیں۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے چیئرمین صاحب خان وزیر کی کاروباری کامیابی اور خوش حالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ یہ منصوبہ علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ ثابت ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے