ایبٹ آباد(مانند نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ہفتہ کے روز سابق سینیٹر سید مزمل شاہ کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی عیادت کی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچہ، جنرل سیکرٹری شجاع خانزادہ، ڈویژنل صدر ملک فاروق اعوان، ضلعی صدر سلیم شاہ اور دیگر پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔گورنر نے سابق سینیٹر کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی صحت کے لیے دعا کی۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر احمد حسین نے بھی گورنر فیصل کریم خان کنڈی سے ملاقات کی اور انہیں کاغان کے دورے کی دعوت دی، جسے گورنر نے خوش دلی سے قبول کر لیا۔