سخاکوٹ (مانند نیوز) درگئی میں صوبائی حکومت کی طرف سے مجوزہ مائنر اینڈمنرلز بل کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹی کانفرنس زیر صدارت عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملاکنڈ کے ضلعی ارگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین انجینئر بحرکرم منعقد ہوا۔ آل پارٹی کانفرنس میں جماعت اسلامی کے مولانا جمال الدین، قاضی رشید احمد، پی پی پی کے محمد یونس، جے یو آئی کے مولانا خورشید احمد صدیقی، پختون خوا نیشنل عوامی پارٹی اور ٹریڈ یونین سخاکوٹ کے صدر حمید خان لالا، خورشید خان، قومی وطن پارٹی کے شاہ نواز خان، وحید مراد، درگئی بار ایسوسی ایشن کے صدر خالد خان خٹک ایڈوکیٹ، گرینڈ اصلاحی جرگہ تحصیل درگئی کے صدر حاجی اکرم خان، اے این پی کے مرکزی ورکنگ کمیٹی کے ممبر محمد ادریس،سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی اظہار اللہ خان،صوبائی کونسل کے ممبران معوذ خان شلمانی، مشتاق خان، سابقہ ضلعی صدر اعجاز علی خان، سابقہ ضلعی جنرل سیکرٹری محمدارشاد خان مہمند،سابقہ تحصیل صدر مسافر خان، فضل حمد ایڈوکیٹ، وی سی چیئرمین سخاکوٹ بازار ساجد حسین مشوانی،بٹ خیلہ بار کے عزیز خان ایڈوکیٹ،شادمحمدخان،صفدر عباس ایڈوکیٹ، وقار خان ایڈوکیٹ،سینئرصحافی فیض محمد مظلوم،تاجر برادری، سول سوسائٹی، اور صحافیوں سمیت اے این پی کے ارگنائزنگ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ناصر خان، پریس سیکرٹری میاں مشتاق، ممبران میاں محمد اقبال، طاہر خالد، اورنگ زیب اور طفیل نے شرکت کی۔ مقررین نے اس موقع پر صوبائی حکومت کی جانب سے مجوزہ مائنر اینڈ منرلز بلز پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے یکسر مسترد کردیا۔اور اس کے خلاف مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کیا۔مقررین نے کہا کہ یہ بل 18ویں ترمیم کو ختم کرنے کی ایک سازش ہے اور پختون قوم سے ان کے حقوق غصب کرنے کی کوشش ہے۔ آخر میں اے این پی ضلع ملاکنڈ ارگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین انجینئر بحرکرم خان نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیااور یہ عہد کیا گیا کہ مائنر اینڈ منرلز بل کے خلاف ہر فورم پر مخالفت کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے