سخاکوٹ (مانند نیوز) ملاکنڈ تھری چائنہ چوک کے قریب ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔نوید ولد حبیب خان ساکن دوبندئی کسی کام کے سلسلے میں درگئی بازار جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ابدی نیند سلا دیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے شدید زخمی حالت میں ان کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی پہنچایا جو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔ مقتول نویدکوبعد ازاں دوبندئی کے قبرستان میں سپردخاک کردیا۔