پشاور(مانند نیوز) غیر سرکاری تنظیم سائبان ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے صدر محمد عارف نے کہا ہے کہ پاکستان ترک تمباکونوشی میں مؤثر سہولیات و خدمات کی افادیت کو سمجھے اور بنیادی انسانی حق کے طور پر ان کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ تمباکونوشی ترک کرنے میں تمباکونوشوں کی مدد کی جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آلٹرنیٹیو ریسرچ انیشٹیو (اے آر آئی) اور اس کی ممبر تنظیموں کی جانب سے مطالبہ کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ صحت مند زندگی تمباکونوشوں کا بھی حق ہے اور اس کے تحفظ کیلئے ترک تمباکونوشی کی سہولیات وخدمات کی بنیادی انسانی حق کے طور پر فراہمی ضروری ہے۔ تمباکونوشی اموات کی ایک بڑی وجہ ہے، جن سے بچا جا سکتا ہے مگر اس وقت یہ صحت مند زندگی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔پاکستان کا ترک تمباکونوشی کی سہولیات و خدمات کی فراہمی کو بنیادی انسانی حق تسلیم کرنا درحقیقت تمباکونوشی کے مکمل خاتمے کی جانب پہلا قدم ہوگا۔ ملک میں اس وقت تقریباً تین کروڑ پچاس لاکھ افراد مختلف شکلوں میں تمباکو استعمال کرتے ہیں جن میں سے تقریباً ایک کروڑ نوے لاکھ افراد سگریٹ نوش ہیں۔ اگر ان تمباکونوشوں کو ترک تمباکونوشی کے سلسلے میں مدد فراہم نہ کی گئی تو پھر پاکستان کبھی بھی تمباکو سے پاک ملک بننے کا ہدف حاصل نہیں کر سکے گا جیسا کہ ایس ڈی جی 2030 کے مطابق پاکستان کو حاصل کرنا ہے۔ پاکستان کو تمباکو سے پاک ملک بننے کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں تمباکونوشی کی شرح پانچ فیصد سے کم ہو۔ جس ملک میں تمباکونوشی کی شرح پانچ فیصد سے کم ہوجائے، اسے تمباکو سے پاک ملک قرار دے دیا جاتا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں ترک تمباکونوشی کی سہولیات و خدمات کی محدود پیمانے پر دستیابی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایک سال کے دوران تین فیصد سے بھی کم سگریٹ نوش اپنی اس عادت کو کامیابی سے ترک کرتے ہیں۔ تمباکونوشی ترک کرنا بھی موجود ہے مگر اس کی تشہیر اس وسیع پیمانے پر نہیں ہوئی جس طرح ہونی چاہیے تھی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ انسان کو زندگی، صحت اور صحت مند ماحول میں زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے، یہ ٹوبیکو کنٹرول اور تمباکونوشی کے خاتمے کے حق کی بنیاد ہونی چاہیے۔ یہ طرز فکر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ریاست ترک تمباکونوشی کے مختلف ذریعے تلاش کرے اور ان کی مدد سے بالآخر تمباکونوشی کا خاتمہ کرے۔ اے آر آئی اور اس کی ممبر تنظیموں نے کہا ہے کہ تمباکونوشی کے خاتمے کی کوششوں میں آگے بڑھنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ترک تمباکونوشی کی سہولیات و خدمات کوبنیادی انسانی حق کے طور پرتسلیم کرنا اور ان کی فراہمی کو یقینی بنانا صحیح سمت میں درست قدم ہوگا۔اے آر آئی پنتھر کے تعاون سے سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر نگرانی تمباکو نوشی کے روک تھام کیلئے 26 مئی سے 30 مئی تک منادی کے زریعے پینا فلیکس کے زریعے سکول مدرسوں بازاروں ہسپتالوں اڈوں ہوٹلوں وغیرہ میں لوگوں کو آگاہی مہم چلائی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے