اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے کہا ہے کہ شوبز میں صلاحیت کے بجائے شکل و صورت کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

سیمی راحیل نے حالیہ دنوں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز کی موجودہ صورتحال اور بدلتے رجحانات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

سیمی راحیل پی ٹی وی کے سنہری دور سے شوبز میں سرگرم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اداکاری کا خوبصورتی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، اگر لوگ آپ کو آپ کے کردار کی وجہ سے یاد رکھیں، تو یہی اصل خوبصورتی ہے، یہی آپ کی اصل کامیابی ہے۔

سیمی راحیل کا آئمہ بیگ اور علیزے شاہ کو مشورہ

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دور کی اداکارائیں عظمیٰ گیلانی، ثمینہ احمد، روحی بانو اور خالدہ ریاض جیسی تھیں جو بالوں کی اسٹائلنگ یا مصنوعی حسن کے پیچھے نہیں بھاگتی تھیں، مگر ان کی اداکاری آج بھی یادگار ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج ہر چہرہ ایک جیسا لگتا ہے، ایک جیسا رنگ، ایک جیسی جلد یہ سب مصنوعی ہے، ہم نے تو ہر عمر کو اپنایا اور اس کے ساتھ کام کیا۔

سیمی راحیل نے یہ بھی کہا کہ آج کل کی شوبز انڈسٹری میں صلاحیت، فن، اور اندرونی خوبصورتی کی جگہ ظاہری بناوٹ اور جسمانی معیار کو اہمیت دی جا رہی ہے، جو فن کے حقیقی معیار کے لیے تشویشناک ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر آپ کا کام بولتا ہے، تو ظاہری شکل و صورت کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے