باجوڑ(مانند نیوز)باجوڑکے پھاٹک مویشی منڈی میں جانوروں کی خطرناک بیماریوں کے خلاف سپرے مہم.خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر محکمہ لائیوسٹاک نے پھاٹک مویشی منڈی میں جانوروں کی مختلف وبائی بیماریوں، جیسے کہ کانگو بخار اور لمپی سکن کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر سپرے مہم کا آغاز کیا۔محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیموں نے جانوروں کے باقاعدہ معائنے کے بعد سپرے کیا تاکہ ان بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور عوام کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔