ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ حامد الر حمن کی زیر صدارت عید الا ضحی کی تیاریوں خصوصا سیکورٹی پلان ٹریفک منیجمنٹ اور دفعہ144کے تحت پابندیوں کے نفاذ کے حوالے ایم اجلاس ہوااجلاس میں اے ڈی سی ریلیف اے سی بٹ خیلہ اے سی در گئی سمیت تمام پوسٹ کمانڈرز اور ٹریفک انسپکٹرنے شر کت کی اجلاس میں عید الا ضحی کے دوران ضلع بھر میں سیکورٹی اور امن امان کو قائم رکھنے اور بازاروں میں ٹریفک منیجمنٹ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر امن وامان برقرار رکھنے جر ائم و برائیوں کے کنٹرول اور بازاروں میں ٹریفک کی روانی غیر قانونی خودسا ختہ پارکنگ کے خاتمے سمیت جگہ جگہ خودساختہ مال مویشی منڈیوں کے خلاف کاروا ئی اور شہریوں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے شر کاء کو ضروری ہدایت دی گئیں اجلاس میں عید کے موقع پر ون ویلنگ ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کا فیصلہ کیا گیااس کے علاوہ نہروں اور دریا ؤں میں نہانے پر پابندی کو قابل عمل بنانے کیلئے نگرانی کے عمل اور لیوی پٹرولنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا۔