باجوڑ (مانند نیوز)باجوڑ میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر غیر رجسٹرڈ اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن۔ 100 کے قریب گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایکسائز باجوڑ کے بار بار ہدایت کے باوجود ابھی تک بیشتر گاڑی مالکان نے اپنے گاڑیوں کی پرفائلنگ نہیں کی اور نہ ہی نمبر پلیٹ کا استعمال کرتا ہے جو کہ غیر قانونی عمل ہے اور موجودہ سیکیورٹی حالات میں عوام کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے بھی خطرہ ہے۔ اس سلسلے میں پولیس جوانوں کی طرف سے جملہ تھانہ جات کے حدود میں ناکہ بندیوں کے دوران 100 کے قریب گاڑیوں کو تحویل میں لے کر تھانہ جات میں کھڑے کی گئی اور انہیں اپنا رجسٹریشن/ نمبر پلیٹ لگانے کی ہدایت کی گئی۔لہذا عوام الناس کو ایک مرتبہ پھر ہدایت دی جاتی ہے کہ قانونی مشکلات سے بچنے کیلئے جلد از جلد محکمہ ایکسائز باجوڑ یا ڈپٹی کمشنر آفس جاکر اپنے گاڑیوں کی پروفائلنگ کرآئیں اور پراپر نمبر حاصل کرکے گاڑی کی فرنٹ اور بیک سائیڈ پر لگائیں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے