شانگلہ(مانند نیوزا)شاہرائے قراقرم پر اپر کوہستان دوگا برسین کے مقام پر راولپنڈی سے گلگت جانے والی بس حادثے کا شکار۔ متعددسواریاں زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں بچے اورخواتین بھی شامل تھے۔دوزخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال داسومنتقل کردیاگیا۔واقع گزشتہ روزپیش آیاتھاجس میں پنڈی سے گلگت جانے والی گاڑی نمبر GLT-6105 حادثے کا شکارہوئی تھی۔ ریسکیوزرائع کے مطابق بس گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر روڈ پہ الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 13 افراد معمولی زخمی ہوئے۔شاہرائے قراقرم پرراہ گیروں نے مقامی پولیس اورریسکیوکو مطلع کیا جس پر انہوں نے بمعہ ایمبولینسز موقع پر پہنچی اور امدادی کاروائیاں شروع کیں، ریسکیو 1122 نے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 02 زخمیوں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر داسو منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے