شانگلہ(مانند نیوزا)ریسکیو 1122 شانگلہ ماہ مئی کارگردگی رپورٹ جاری،336 تک ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں، روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کے 16اورمیڈکل کے 157ایمرجینسیز کو بروقت ریسپانس دی گئی،آگ لگنے کی 06گولی لگنے کی 01ڈوبنے کی02 اور مختلف حادثات میں 16گاڑیوں کو ریکور کیا۔ مختلف ہسپتالوں سے 138مریضوں کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ریسکیو 1122 شانگلہ ماہ مئی کارگردگی رپورٹ جاری کر دیاہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شانگلہ انجینئر ملک شیر دل خان کے مطابق ریسکیو1122شانگلہ نے ماہ مئی میں 336 تک ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں جس میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کے 16اورمیڈکل کے 157ایمرجینسیز کو بروقت ریسپانس دی گئی ہیں۔آگ لگنے کی 06گولی لگنے کی 01ڈوبنے کی02 اور مختلف حادثات میں 16گاڑیوں کو ریکور کیا گیا۔مزید برآں ہسپتال ریفرل سروس میں شانگلہ کے مختلف ہسپتالوں سے مجموعی طور پر 138مریضوں کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔کنٹرول روم انچارج کے مطابق ماہ مئی میں مجموعی طور پر کنٹرول روم کو 13636کالز موصول ہوے جس میں 10925غیر ضروری 2513ڈراپ کالز اور 336ایمرجینسی کالز موصول ہوئیں ریسکیو 1122 شانگلہ خیبر پختونخوا حکومت اور ڈائریکٹر جنرل شاہ فہد کی ہدایات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شانگلہ انجینئر شیر دل خان کی سربراہی میں شب و روز عوام کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔ ایمرجنسی آفیسرخان محمدنے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیرضروری کال کرنے والوں پرنظررکھے اور ان کو ریسکیوکا ایمرجنسی وقت ضائع کرنے سے روکے تاکہ ایمرجنسی میں پھنسے ضرورت مند کی فوری مددکی جاسکے،شانگلہ کے عوام کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 1122پر مفت کال کرکے 24 گھنٹے ریسکیو کے خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔