سخاکوٹ( نا مہ نگار) ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ /کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامد الرحمن خان کے خصوصی ہدایت پر لیویزچوکی غاورکلے کے انچارج نے گلو شاہ میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے پر مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب گلو شاہ سخاکوٹ کے مقام پر دو فریقین وزیر زادہ اور گل رحمن کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا جسکی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گئی تھی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر/ڈپٹی کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویزفورس تحصیل درگی ملاکنڈ شہبازخان کی قیادت میں لیویز چوکی غاور کلے سخاکوٹ کے انچارچ صوبیدار کریم خان ،تفتیشی آفیسر محرر انور عادل خان ،محرران فاروق شاہ ،سید محمد، اسحاق انور، فضل مولا بمہ دیگر لیویز نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر سرکاری موبائل پر سائرن اور لائٹس ان کرکے معلوم ہو کہ فریق اول وزیر زادہ، جہان زیب ،رحیم داد، لطیف، فاروق پسران وزیر زادہ ،عثمان ولد عقیل زادہ ،جلال ولد خادی جبکہ فریق دوم سے گل رحمن، اکرام فضل پسران سید رحمن،منصور، عمر پسران فضل ساکنان گلوشاہ سخاکوٹ نے ایک دوسرے پر آزادانہ فائرنگ کرنے میں مصروف تھے دونوں فریقین نے لیویز فورس کے جوانوں کو موبائل میں دیکھ کر رات کے اندھیرے سے فائدہ اٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوئی جبکہ لیویز کے تفتیشی افیسر انور عادل خان نے دونوں فریقین کے مذکورہ ملزمان پر لیویز چوکی غاورکلے میں اعلت نمبر 276 جرم 324،148،149ppcکے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کے رہائشگاہوں پر اور جگہ جگہ چھاپے مار نا شروع کی ہے تفتیشی آفیسر کے مطابق ملزمان جہنوں نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلنے والے جلد گرفتار ہوجائنگے علاقے کے عوام نے اسسٹنٹ کمشنر درگئی شہباز خان، صوبیدار کریم خان ، تفتیشی افیسرانور خان عادل اور دیگر لیویز فورس کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے بروقت کاروائی کر کے علاقے کے عوام پر بہت بڑا احسان کیا.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے