سخاکوٹ نا مہ نگار) تحصیلدار درگی ملاکنڈ فضل ہادی خان نے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ /کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس حامد الرحمن خان کے خصوصی ہدایت پر لیویز فورس اور اپنے سٹاف کے ہمراہ تحصیل درگی ملاکنڈ کے مختلف بازاروں، زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس درگی، ٹی ایم اے درگی کے زیر نگرانی جاری تر قیاتی کاموں، ٹی ایچ کیو ہسپتال درگی اور پیٹرول پمپس کا وزٹ کیا درگی بازار میں مقررہ ریٹ سے زیادہ گوشت فروخت کرنے والے قصائیوں، سویٹس اینڈ بیکرز ،کریانہ سٹوروں ،سبزی فروش، مرغ فروشوں کے دوکانوں کی چیکنگ کی اور چیکنگ کے دوران غیر معیاری خوردنی اشیاء ،صفائی نہ کرنے والے اور حکومت کے مقرہ ریٹ سے زیادہ رقم وصول کرنے کے خلاف ورزی پر دوکانداروں کے خلاف کاروائی کی ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئ کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور صفائی، ادویات کی دستیابی اور سٹاف کی حاضری کوبھی چیک کی اور ایم ایس کو ہدایت جاری کی کہ مریضوں کے علاچ و معالج پر خصوصی توجہ دیا جائے تاکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو شکایت کا موقع نہیں دیا جایے اس موقع پر انھوں نے پیٹرول پمپوں میں موجود آگ بجھانے والے آلات کا بھی معائنہ کیا گیا اور ساتھ ساتھ ٹی ایم اے درگی ملاکنڈ کے زی نگرانی ترقیاتی کاموں اور جوڈیشل کمپلیکس درگی کے ٹھیکیدار وں کو ہدایت جاری کی کہ ان جاری منصوبوں پر مزید کام تءز کیا جائے کیونکہ صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ ترقیاتی کام میں معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں اور جلدی جلدی کام مکمل کرنے کی بھی ہدایت جاری کی بازار میں خوردنی اشیاء چیک کرنے پر ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ حامد الرحمن خان اور تحصیلدار درگی فضل ہادی خان کاشکریہ ادا کیا. اور ان کی کارگردگی کو سراہا اور عوام نے ناجائز منافع خوروں کے خلافایکشن لینے اور ان پر بھاری جرمانہ عائد کر نے کابھیمطالبہ کیا ہے