تیمرگراہ (مانند نیوز)ضلع لوئر دیر میں گداگروں کیخلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان کی ہدایت اور عوامی شکایات پر سب ڈویژنل انتظامیہ لعل قلعہ نے گداگروں/ بیکاریوں کے خلاف کریک ڈا¶ن کا آغاز کردیا ہے۔ سب ڈویژنل انتظامیہ لعل قلعہ نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ پیشہ ور بیکاریوں کے خلاف میدان کے علاقائی بازار اور کمبڑ بازار میں کریک ڈاون کی جس میں متعدد بیکاریوں کے خلاف م¶ثر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس حوالے سے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھیک مانگنے والے پیشہ ور بیکاریوں کو پیسے دینے کی بجائیں انکے لئے کچھ روزگار مہیا کریں تاکہ اس قسم کے ناسور کامکمل خاتمہ کرسکے اور جب تک ہمارا آپریشن جاری رہیگا تو انشاءاللہ سب ڈویژن لعل قلعہ سے اس قسم کے بیکاریوں کا خاتمہ ممکن ہوسکیں گا۔ اس کے علاوہ حکومت خیبر پختونخواہ کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان کے ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ ذیشان نجیب نے اپنے دفتر میں گداگروں کیخلاف کریک ڈا¶ن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ احسان اللہ، سب ڈویژنل پولیس آفیسر محمد علیم، ایس ایچ او ابرار محمد، نمائندہ سوشل ویلفیئر عمر زادہ، لیویز صوبیدار ثمرباغ مقدر شاہ اور لیویز نائب صوبیدار شاہ زمان خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی مختلف مقامات کا دورہ کرکے بھکاریوں کی شناخت کریں گی اور ان سے بیان حلفی وصول کر کے سختی سے متنبہ کرینگے کہ آئندہ ایسے اقدام سے باز رہیں۔ بصورتِ دیگر گرفتار کرکے محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر نگرانی قائم شدہ مراکز میں بھیجوایا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے