دیرپائین( مانند نیوز)سیلز ٹیکس کے ممکنہ نفاذ کے خلاف تیمرگرہ سمیت لوئر دیر کے تمام چھوٹے بازار وں میں مکمل شٹر ڈا ون ہڑتال تمام کار وبا ر ی ادا رے، بازار، مارکٹیں، میڈیکل سٹور بھی بند رہے جبکہ ٹریفک بھی معمول سے کم رہی سیلز ٹیکس نفاذ کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس کی ممکنہ نفاذ کے خلف ملاکنڈ ڈویژن کی تاج برداری سراپا احتجاج بن گئے اس حوالے سے ملاکنڈ ڈویژن کے دیگر اضلاع، سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، اپر، لوئر چترال سمیت دیر پائین اور دیر بالا میں بھی مکمل شٹر ڈاوں تاریخی ہڑتال کی گئی تمام کا روباری اداریں، مارکٹیں، اور چھوٹے بڑے بازار، میڈیسن سٹور، سبزی فرووش اور فروٹ فروش کی دکانیں بھی بند رہے جس سے عوام کو امدورفت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تیمرگرہ میں تاجروں سے انجمن تاجران تیمرگرہ کے صدر حاجی انوار الدین، جنرل سیکرٹری حاجی لائق زادہ،، زیب ٹی سنٹر کے صدر ظا ہر شاہ، ناصر شاہ،دیر قامی پاسون صدر ملک شاہ نسیم یوسف زئی، امیر اعظم ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن سیلاب، دہشت گردی، زلزلوں سے متاثر ہے جبکہ ملاکند ڈویژن حکومت پاکستان کے ساتھ ضم ہونے کے وقت ملاکنڈ ڈویژن کو 100سالوں کے لئے ہر قسم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھاجبکہ ملاکنڈ ڈویژن میں وہ سہولیات عوام کے لئے نہیں جو ملک کے دیگر حصوں کے عوام کو حاسل ہے انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیلز ٹیکس نفاذ کا فیصلہ واپس لیا جائے بصورت دیگر تاجر برادری اور عوام احتجاجی تحریک چلانے پر مجبو رہونگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے