شرینگل(نمائندہ مانند) ڈسٹرکٹ یوتھ آفس دیر اپر نے ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ سائنسز، اسکل سوسائٹی ایس بی بی یو شیرنگل اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے 26 جون 2025 کو ایس بی بی یو شیرنگل لائبریری ہال میں ایک محفل مشاعرہ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ تقریب میں بخت زادہ دانش، ڈاکٹر عرفان اللہ، رفیق یوسفزئی، گل احمد وردک، حسن زیب حسن، شہزاد خاطر، زریاب خالق، عادل مرہم، اور حمزہ روان سمیت نامور شاعروں اور دانشوروں نے شرکت کی جنہوں نے اپنی پرفارمنس سے حاضرین کے دل موہ لیے اور خوب داد وصول کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) جناب شیر علی خان، ڈائریکٹر سوسائٹیز ڈاکٹر واجد رضا کے ہمراہ تھے۔ طلباء اور شعراء نے اس یادگار تقریب کے انعقاد پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر اور ضلعی انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ تحسین کے اظہار میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر اور مہمانان خصوصی نے تمام شریک شعراء کو روایتی پاکول اور معزز مہمانوں کو شیلڈز پیش کیں۔