لوئر دیر (مانند نیوز)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لوئر دیر محمد عارف خان کی زیر صدارت مون سون بارشوں کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ جس میں بارشوں سے ممکنہ نقصان/ سیلاب کے متعق الرٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لوئر دیر نے ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، ٹی ایم اے اور دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکاروں اور آفسران کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رہنے کی ہدایات دی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ثناء اللہ نے مون سون ایمرجنسی پلان پیش کیا۔ پلان کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کی تمام قسم کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں، ریسکیو1122 دیر لوئر سروس چوبیس گھنٹے الٹ رہے گی تاکہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو دیر لوئر کی واٹر ریسکیو اور ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیم کو بھی ہائی الرٹ کردیا ہے۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ ریسکیو 1122 دیر لوئر 24 گھنٹے الرٹ اور کنٹرول روم مکمل طور پر فعال ہیں۔ عوام الناس کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1122 پر کال کریں۔ انہوں نے عوام سے گزارش کی ہیں کہ بلا ضرورت گھروں سے نکلنے کی زحمت نہ کریں۔ اوردوران بارش گاڑی کی رفتار کم,مناسب فاصلہ اور ہیڈلائٹس آن رکھیں۔ دریں اثناء جمعہ کے دن لوئر دیر تیمرگرہ خزانہ بائی پاس کے قریب دریائے پنجکوڑہ میں دو بچے اور دو خواتین پھنس گئے تھے جبکہ منڈہ میں برساتی نالے/خوڑ میں سیلابی پانی کی وجہ سے ایک معمر شخص پھنس گیا تھا۔ ریسکیو 1122 دیر لوئر کی واٹر ریسکیو اینڈ ڈیزاسٹر ٹیم نے پھنسے ہوئے تمام افراد کو محفوظ طریقے سے کامیابی کیساتھ ریسکیو کیا۔ریسکیو 1122 دیر لوئرنے ریسکیو کنٹرول روم کو گرڑہ رحیم آباد سے ایک شخص کے ڈوبنے کی اطلاع موصول ہوئی کہ ایک شخص برساتی ندی میں ڈوب گیا۔ جس کو ریکور کرنے کیلئے ریسکیو 1122 دیر لوئر کے واٹر ریسکیو اینڈ ڈیزاسٹر ٹیمیں کی آپریشن تیزی کیساتھ جاری ہے۔ دریائے سوات میں طغیانی ہیں جبکہ دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی بہاؤ نارمل ہے تاہم دریائے سوات کے پانی دیر لوئر چکدرہ سے گزرتا ہے اسلئے دیر لوئر کے عوام احتیاطی تدابیر اختیار کر یں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے