پشاور (مانند نیوز )خیبر پختونخوا میں صحافیوں کے ویلفیئر انڈومنٹ فنڈ 2014 کے تحت دی جانے والی مالی امداد، بالخصوص طبعی امداد کی مد میں ادائیگی میں آئینی و قانونی طریقہ کار کی سنگین خلاف ورزیاں منظر عام پر آ گئی ہیں۔ یہ انکشافات نہ صرف فنڈز کی شفافیت پر سوالیہ نشان بن گئے ہیں بلکہ یہ آئندہ دنوں میں عدالت کے دروازے پر ایک بڑا قانونی مقدمہ بن کر پیش کیا جانے والا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی سے منظور شدہ **”The Journalists Welfare Endowment Fund Act, 2014″** کی دفعہ **5 (2)** کے تحت واضح طور پر یہ طے ہے کہ”خیبر پختونخوا اسمبلی سے منظور شدہ ’صحافیوں کی فلاحی فنڈ ایکٹ 2014‘ کی دفعہ 5 ذیلی دفعہ (2) کے تحت واضح ہدایت دی گئی ہے کہ تمام میڈیکل یا طبعی امداد کی درخواستیں محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر جنرل کو موصول ہونے کے بعد، کمیٹی کو بھجوانے سے پہلے ان کی تصدیق کے لیے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کو ارسال کرنا لازمی ہے۔*”The Director General Information and Public Relations Khyber Pakhtunkhwa shall send applications, received under sub-section (1) to the Director General Health Services, Khyber Pakhtunkhwa for verification before its submission to the Committee.”*مگر افسوسناک پہلو یہ ہے کہ **اس واضح آئینی تقاضے کو مسلسل نظر انداز کیا گیا**۔ شواہد کے مطابق مختلف پریس کلبوں کے صدور نے نہ صرف خود ہی میڈیکل رپورٹس کی "تصدیق” کی بلکہ **ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز** کو مکمل طور پر بائی پاس کرتے ہوئے یہ کلیمز کمیٹی کے سپرد کر دیے۔یہی نہیں، بلکہ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ذمہ دار افسران نے بھی **اپنی آئینی و قانونی ذمے داری سے غفلت** برتی اور قانون میں دی گئی واضح ہدایات کو غیر تصدیق شدہ درخواستوں کو منظور کروانے میں سہولت کار بنے۔جو کہ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے اپنے پیروں پر کلھاڑی خود چلائی جس کی بنیاد پر عدالت سے رجوع کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی فری لانس صحافی نے نے **معلومات تک رسائی کے قانون RTI Act 2013 (Khyber Pakhtunkhwa)** کے تحت باقاعدہ طور پر* ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختون خوا اور * ڈائریکٹر جنرل اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا کو باضابطہ تحریری درخواستیں جمع کرائیں تاکہ اس غیر قانونی طریقہ کار کی تفصیلات حاصل کی جا سکیں، مگر دونوں صوبائی محکموں نے **آج تک کوئی معلومات فراہم نہیں کیں**۔ یہ عمل نہ صرف **RTI قانون کی کھلی خلاف ورزی** ہے بلکہ یہ شفافیت سے بچنے کی ایک دانستہ کوشش بھی قرار دی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ یہاں تک محدود نہیں۔ ایک **مزید سنگین الزام** یہ ہے کہ محکمہ اطلاعات کے بعض متعلقہ اہلکار **درخواست گزار سے ملی بھگت کر کے میڈیکل بلوں میں اضافی رقوم شامل کروا کر مبینہ "حصہ” وصول کرتے ہیں**۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر کسی صحافی کا میڈیکل بل کم مالیت کا ہو، تو اس میں فرضی اضافہ شامل کر کے رقوم میں ردوبدل کیا جاتا ہے اور اس میں سے اہلکاروں کو ان کا حصہ دیا جاتا ہے۔تاہم اس ضمن مین اب تک کوئی واضح ثبوت سامنے نہیں آئے ہیں لیکن امکان ہیں کہ اگر اس حوالے سے غیر جانبدار دوڈیشل کمیشن تشکیل کر دی گئی تو بہت سے چہرے بے نقاب ہو جائے گے۔ ان انکشافات کی روشنی میں صحافتی حلقے، پریس کلبوں کے عہدیدارن اور سنجیدہ حلقوں سے منسلک افراد نے اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ:* **Journalists Welfare Endowment Fund کی تمام مالیاتی تفصیلات (ابتداء تا حال)** کو RTI Act 2013 کے **سیکشن 5** کے تحت محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی سرکاری ویب سائٹ پر فوری طور پر شائع کیا جائے۔* تمام **میڈیکل کلیمز، تصدیق کنندگان، بل کی اصل و منظور شدہ رقم، اور متعلقہ پریس کلبوں کے کردار** کی مکمل آزادانہ تحقیقات کی جائیں؛* اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو **محکمہ اطلاعات کے اہلکاروں، پریس کلب صدور اور متعلقہ کمیٹی اراکین کے خلاف سخت قانونی کارروائی** عمل میں لائی جائے۔یہ انکشافات **عوام کے ٹیکس کے پیسے** سے چلنے والے فنڈ کے غلط استعمال کی واضح تصویر پیش کرتے ہیں۔ عدالتی ذرائع کے مطابق **یہ تمام شواہد ایک رسمی رِٹ پٹیشن کے ساتھ عدالت میں جلد پیش کیے جا رہے ہیں** تاکہ فنڈز کے استعمال میں شفافیت اور آئندہ کسی بھی قسم کی بدعنوانی کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے