پشاور (مانند نیوز )اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا کے ناظم اسفندیار عزت نے ضلع سوات میں حالیہ سیلابی ریلے کے دوران پیش آنے والے المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔اسفندیار عزت نے سانحے کو حکومت اور انتظامیہ کی غفلت اور بیڈ گورننس کا واضح ثبوت قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت اور ریاستی مشینری اس سطح کی غفلت کی مرتکب ہو تو یہ مجرمانہ غفلت اور نظام کی ناکامی کا مظہر ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، اور آئندہ ایسے المناک سانحات سے بچنے کے لیے مؤثر منصوبہ بندی اور ٹھوس عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ انسانی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے