اسلام آباد (مانند نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں میں سے سرکاری ٹی وی کی فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں بجلی زیادہ اور کھپت کم ہونا چیلنج ہے، پاکستان میں بہت تیزی سے شمسی توانائی کا استعمال بڑھ رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزارتِ توانائی میں بے پناہ اصلاحات ہوئیں لیکن ابھی مزید کام کرنے ہیں، بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے لیے وزیرِ پاور نے بہت محنت کی، وزارتِ پاور نے بینکوں کے ساتھ مذاکرات کر کے گردشی قرضے کو سیٹل کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ کرپٹ مافیا کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے، آئی پی پیز کے ساتھ شفاف طریقے سے مذاکرات کیے، تیل کی قیمتیں کم ہوئیں تو ساڑھے 7 روپے بجلی کی قیمت کم کر کے عوام کو ریلیف دیا، ہم نے وہ طریقے ڈھونڈے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ نہ کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی 500 ارب روپے کی سالانہ چوری ایک بہت بڑا چیلنج ہے، ملک میں سولرائزیشن کی حوصلہ شکنی نہیں کروں گا، اپنا میٹر اپنی ریڈنگ کا اصل فائدہ عام صارف کو ہے۔

واضح رہے کہ بجلی کے بلوں میں 35 روپے ٹی وی فیس شامل ہوتی ہے، صارفین سے ٹی وی فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے وصول ہوتے ہیں، جو سالانہ تقریباً 16 ارب روپے بنتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے