اسلام آباد(مانند نیوز)رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، جو پاکستان میں جدت، تحقیق اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہےنےاپنے I-14 کیمپس میں ورلڈ اسٹارٹ اپ چیمپئن شپ 2025 کے اسلام آباد ریجنل راؤنڈ کی میزبانی کی ہے۔ چمپئن شپ کا یہ ایونٹ سی پاکستان کے تعاون سے منعقد کیا گیا جو ایک ملک گیر پلیٹ فارم ہےاور طلباء کی زیر قیادت اسٹارٹ اپس کی شناخت، رہنمائی اور فروغ کے لیے وقف ہے۔ اس ایونٹ نے پورے خطے سے نوجوان کاروباری
افراد، اسٹارٹ اپ کے رہنمائوں ، صنعت کے ماہرین اور سرمایہ کاروں کو اکٹھا کیا۔ دن کا آغاز ایک پرجوش افتتاحی تقریب سے ہوا، جہاں Riphah I-14 کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد زبیر نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور جدت اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیےرفاہ کے عزم پرروشنی ڈالی۔اس موقع پر جناب عمار جعفری، سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے نے شرکاء کو ٹیکنالوجی اور کاروباری سوچ کواپنانے کی ترغیب دی۔ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) کے چیف مارکیٹنگ آفیسر عامر انزر
نے نوجوانوں کو "سب سے زیادہ اور بہترین سیکھنے والے راستے کا انتخاب کرنے " کی ترغیب دی۔ انہوں نےرفاہ کی آرگنائزنگ ٹیم کو ایک بہترین اور پیشہ ورانہ ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر معزز مہمان جناب سلیم راجہ نے بھی خود انحصاری اور انٹرپرینیورشپ کے بارے میں اپنی قیمتی آراء پیش کیں ۔
تقریب کے بعد، تمام حصہ لینے والی ٹیمیں پچ پریزنٹیشن راؤنڈز کے لیے اپنے مقرر کردہ سیشن رومز میں چلی گئیں۔ مقابلے میں پانچ متوازی پچ سیشنز تھے، جہاں کل 20 انتہائی تجربہ کار ججز جن میں صنعت کے ماہرین، سرپرست، اور سرمایہ کار شامل تھے نے اسٹارٹ اپ آئیڈیاز کا جائزہ لیا۔تقریب کے اختتام پر ججز اور مہمانوں کے اعزاز میں سووینئرز پیش کی گئیں ۔ اس موقع پر See Pakistan سے فخر عباس نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اس شاندار تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے اس ایونٹ میں شرکاء کی بھرپورشرکت اور اعلیٰ صلاحیت کے حامل سٹارٹ اپ آئیڈیاز کے ساتھ علاقائی راؤنڈ نے پاکستان میں جدت اور انٹرپرائز کے لیے رفاہ یونیورسٹی کے کردار کو انتہائی متحرک اور اہمیت کا حامل قرار دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے