لوئر دیر (مانند نیوز)ضلع لوئر دیر کے علاقہ ثمرباغ خوڑ میں مختلف مقامات پر ادنیٰ معدنیات کے کھدائی میں ملوث افراد کے خلاف انتظامیہ و محکمہ معدنیات کا مشترکہ کارروائی۔ ضلعی انتظامیہ دیرلوئر کے طرف سے خوڑ/دریا میں ادنیٰ معدنیات کے کھدائی پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے عوام کو بارہا متنبہ کیا گیا کہ ایسے کارروائیوں سے دور رہے بصورتِ دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔ اسی تناظر میں سب ڈویژن جندول کے بیشتر مقامات پر اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ ذیشان نجیب کے ہدایات پر خوڑ میں جاری ادنیٰ معدنیات کے کھدائی میں ملوث افراد کیخلاف انسپیکٹر معدنیات سلیمان شاہ نے لیویز اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کی۔ ملوث افراد کو حراست میں لے کر متعدد کو موقع پر جرمانہ کیا گیا جبکہ کئی افراد کے خلاف مراسلہ برائے چاکیدگی FIR متعلقہ تھانوں کو ارسال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور دفعہ 144 کے نفاذ کے سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ احسان اللہ نے سب ڈویژن جندول تحصیل منڈہ کے مختلف مقامات کا دورہ کر کے خوڑ سے غیر قانونی معدنیات کے کھدائی و ترسیل میں ملوث افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ متعدد گاڑیوں کو خوڑ سے نکالکر موقع پر جرمانہ کیا گیا۔ متعد گاڑی مالکان کے خلاف مذید قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کو مراسلے ارسال کی جائے گی۔ انہوں نے اس موقع پرعوام/کاروباری حضرات/ڈرائیور وغیرہ کو سختی سے متنبہ کیا کہ خوڑ میں کھدائی، ادنیٰ معدنیات اکھٹا اور ترسیل کرنے پر پابندی عائد ہیں لہٰذا محتاط رہے بصورتِ دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے