پشاور ( مانند نیوز)ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا اسفندیار عزت نے وفد کے ہمراہ الخدمت ہسپتال نشترآباد پشاور میں قائم تھیلیسیمیا سنٹر کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی،ان کے ساتھ وقت گزارا اور تحائف پیش کیے۔انہوں نے سنٹر میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور سنٹر میں فراہم زیر علاج مریضوں کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے سنٹر کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ وفد میں ناظم پشاور حسن امین، صوبائی سیکرٹری اطلاعات رومان ایوب اور چیف ایڈیٹر ماہنامہ شاہین قاضی محمد عباس بھی شامل تھے۔اسفندیار عزت نے کہا کہ تھیلیسیمیا جیسے مرض میں مبتلا بچوں کی کفالت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اسلامی جمعیت طلبہ فلاحی سرگرمیوں میں الخدمت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ڈاکٹر نوید شریف ایچ او ڈی الخدمت بلڈ بینک اینڈ ڈائیگناسٹک سنٹر، نثار علی کوآرڈینیٹر تھیلیسیمیا، ڈاکٹر نعمان ڈی ایم ایس، اور حضرت علی مینجر بلڈ بینک بھی اس موقع پر موجود تھے۔