شانگلہ(مانند نیوز)ریسکیو 1122 شانگلہ نے ماہ جون کی کارگردگی رپورٹ جاری کردی۔ریسکیو 1122 شانگلہ نے ماہ جون کے مہینے میں بھی معمول کے مطابق ریسکیو ڈیوٹی میں خدمات فراہم کیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شانگلہ انجینئر ملک شیر دل خان کی تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122شانگلہ نے ماہ جون میں 361تک ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں۔جس میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کے 12اورمیڈکل کے 179ایمرجینسیز کو بروقت ریسپانس دی گئی ہیں۔آگ لگنے کی 07گولی لگنے کی 02ڈوبنے کی02 اور مختلف حادثات میں 15گاڑیوں کو ریکور کیا گیا۔مزید برآں ہسپتال ریفرل سروس میں شانگلہ کے مختلف ہسپتالوں سے مجموعی طور پر 144مریضوں کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔کنٹرول روم انچارج ریسکیو شانگلہ محمد سہیل کے تفصیلات کے مطابق ماہ جون میں مجموعی طور پر کنٹرول روم کو 16410کالز موصول ہوے۔جس میں 13593غیر ضروری 26011ڈراپ کالز اور 361ایمرجینسی کالز موصول ہوئیں۔ریسکیو 1122 شانگلہ خیبر پختونخوا حکومت اور ڈائریکٹر جنرل کی ہدایات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شانگلہ انجینئر شیر دل خان کی سربراہی میں شب و روز عوام کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئرشیردل خان نے شانگلہ کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ایمرجینسی سے نمٹنے کیلئے 1122پر مفت کال کرکے 24 گھنٹے ریسکیو کے خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔