پشاور( مانند نیوز) پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان کیلئے عبید اللہ کو عبوری صدر جبکہ محمد امین کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا، پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن خیبر پختو نخوا کی صوبائی قیادت نے اپنی ایک اجلاس میں کابینہ ممبران نے متفقہ طور ضلع مردان عبید اللہ کو ڈی ایچ کیو مردان کے عبوری صدراورمحمد امین کو عبوری جنرل سیکرٹری مقرر کرلیا،نومنتخب عہدیداران تین ماہ کے اندر اندر ڈی ایچ کیو مردان میں تنظیم سازی کرینگے اور پیر امیڈیکس کے مسائل مثبت اور پرامن انداز میں انتظامیہ کے ساتھ باہمی تعاون کی بنیاد پر حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریگا،گزشتہ دنوں پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے مرکزی و صوبائی صدر حبیب خان نے نومنتخب صدر عبید اللہ اور جنرل سیکرٹری محمد امین سے ملاقات کی اور ہار پہنائے اور اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن پیرا میڈیکل سٹاف کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے