اسلام آباد (مانند نیوز)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری مون سون کی بارشوں میں 5 جولائی سے اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک اور طاقتور سسٹم ملک میں وسیع پیمانے پر بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ یہ سسٹم 5 سے 10 جولائی کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کو متاثر کرے گا مگر کراچی سمیت سندھ میں اس سسٹم سے خاطر خواہ بارشیں ابھی نظر نہیں آ رہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے اثرات سے کے پی، کشمیر، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن اور ڈی جی خان میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں ندی نالوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے جبکہ نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 6 سے 8 جولائی کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 9 اور 10 محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج رات بارش کا امکان

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 جولائی سے شدید بارشوں کے امکانات ہیں، اس لیے محرم کے جلوسوں کی انتظامیہ حفاظتی تدابیر اختیار کرے، بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ اختیار کیا جائے، دریاؤں اور ندی نالوں کی کراسنگ سے بھی ممکنہ حد تک گریز کیا جائے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے خستہ حال چھتوں کے اوپر محافل کے انعقاد سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ریسکیو ادارے 9 اور 10 محرم کو خاص طور پر الرٹ رہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے