اسلام آباد (مانند نیوز)چینی روایات میں خوش قسمتی کی علامت سمجھے جانے والے بسکٹ کے سبب خاتون نے 50 ہزار ڈالرز جیت لیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق خوش قسمتی کی علامت سمجھے جانے والے بسکٹ جسے فارچیون کوکی کہا جاتا ہے، یہ مغربی ممالک میں کھانے کے بعد پیش کیا جاتا ہے۔

چینی روایات کے مطابق اس بسکٹ میں ایک چٹ (تحریری نوٹ) پوشیدہ ہوتا ہے، جس پر کبھی پیش گوئی تو کبھی لکی نمبر درج ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاٹری حکام نے تصدیق کی ہے کہ لیکسنگٹن سے تعلق رکھنے والی کیتھی بیلی نامی خاتون نے لاٹری ٹکٹ خریدنے کے لیے فارچیون کوکی کا استعمال کیا تھا۔

خاتون کے مطابق لاٹری جیتنے پر اس وقت یقین آیا جب کینٹکی لاٹری کی جانب سے انہیں بذریعہ ای میل اس حوالے سے تصدیق کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے