اسلام آباد (مانند نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما ثمر بلور پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ثمر بلور نے ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر امیر مقام بھی موجود تھے۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ ثمر بلور کے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے سے صوبے میں پارٹی مضبوط ہوگی۔

اس ملاقات سے قبل ثمر ہارون بلور نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کروں گی جس کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کروں گی۔

یاد رہے کہ ثمر ہارون بلور اے این پی کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات اور رکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے