اسلام آباد (مانند نیوز)کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق حمیرا کا تعلق لاہور سے تھا، ادکارہ کی لاش سرد خانے منتقل کردی گئی ہے اور مرحومہ کے لواحقین سے رابطہ ہوگیا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق خاتون فلیٹ میں 7 سال سے اکیلی رہ رہی تھیں، 2018ء میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا اور وہ 2024ء سے کرایہ نہیں دے رہی تھیں۔

کراچی: ڈیفنس کے فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر علی کی لاش برآمد

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں مالک مکان نے کیس کیا تھا، آج بیلف آیا تو دروازہ بند تھا، دروازہ نہ کھلنے پر توڑا گیا تو کمرے میں زمین پر خاتون کی لاش پڑی تھی۔

واقعے کے بعد عدالتی بیلف نے فلیٹ سیل کردیا جبکہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق مرحومہ کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا ہے، موت کی اصل وجہ کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ آنے پر سامنے آئے گی۔ تاہم ابتدائی طور پر خاتون کی موت طبعی معلوم ہوتی ہے۔

پڑوسی کا کہنا ہے کہ حمیرا اصغر کا بلڈنگ کے دیگر افراد سے زیادہ ملنا جلنا نہیں تھا۔

واضح رہے کہ حمیرا اصغر نے پاکستانی رئیلیٹی شو ’تماشا گھر‘ کے پہلے سیزن میں شرکت کی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے