اسلام آباد (مانند نیوز)سانحہ سوات سے متعلق قائم ہونے والی انکوائری کمیٹی مقررہ ڈیڈ لائن تک رپورٹ پیش نہیں کرسکی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے اس کمیٹی کو 7 روز میں رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی تھی، واقعے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ 50 سے زیادہ متعلقہ افسران اور اہلکاروں کے بیانات قلم بند کیے گئے ہیں۔ ریسکیو، آبپاشی، ریلیف، پی ڈی ایم اے، ٹی ایم اے اور دیگر متعلقہ حکام سے انکوائری کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پشاور ہائیکورٹ نے سانحہ دریائے سوات پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا
دریائے سوات میں 2010ء کے سیلاب بعد خریدا گیا ’ارلی فلڈ وارننگ سسٹم‘ تاحال نصب نہیں کیا جاسکا
دریائے سوات میں ریسکیو آپریشن پانچویں روز بھی جاری
دوسری جانب انکوائری کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ مرتب کی جارہی ہے 2 سے 3 روز میں جمع کرا دی جائے گی۔
یاد رہے کہ27 جون کو دریائے سوات میں سیلاب میں پھنس کر 13 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔