اسلام آباد (مانند نیوز)ایران-اسرائیل جنگ کے باوجود جون میں پاکستان کی ایران سے درآمدات جاری رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی ایران سے درآمدات میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا۔

وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جون میں پاکستان کی ایران سے درآمدات 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال ایران سے درآمدات میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی 2024ء تا جون 2025ء میں ایران سے درآمدات ایک ارب 22 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں۔

مالی سال 2023ء سے 2024ء کے دوران ایران سے درآمدات کا حجم ایک ارب 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ایران نے گزشتہ سال دو طرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے