پبی (مانند نیوز) خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122) کے ڈائریکٹر جنرل طیب عبداللہ نے ریسکیو 1122 ضلعی آفس نوشہرہ کا دورہ کیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوشہرہ ملک اشفاق حسین نے نوشہرہ آمد پر خوش آمدید کہاڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 طیب عبداللہ نے ریسکیو سٹیشن 11، ریسکیو اسٹور، ایسٹبلشمنٹ سیکشن سمیت ریسکیو 1122 کنٹرول روم نوشہرہ اور واٹر ریسکیو پوائنٹ کا بھی دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل نے ایمرجنسی لائنز، بیس سیٹ کمیونیکیشن،اور ریسکیو اہلکاروں کے کی حاضری اور ڈسپلن کا جائزہ لیا۔جبکہ ریسکیو نوشہرہ سٹیشن 11 کے ایمبولینسز اور آپریشنل وہیکلز کا معائنہ کیااس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 طیب عبداللہ نے ظلع نوشہرہ میں مون سون بارشوں کے پیش نظر سیلابی صورت حال کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے دریا کابل کے کنارے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حساس قرار دیا گیا مقام (پشتون گڑھی) پر قائم عارضی واٹر ریسکیو پوانٹ کا بھی دورہ کیا۔ ریسکیو 1122 کی عملی اقدامات اور تیاریوں کے حوالے سے تفصیلن اگاہی لی اور ظلع نوشہرہ میں سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو اہلکاروں کو ہر دم تیار رہنے کے احکامات جاری کئے اور مزید کہا کہ ظلع نوشہرہ سیلابی صورت حال کے حوالے سے بہت حساس علاقہ ہے اور اسی لئے ریسکیو 1122 کے غوطہ خور اپنی تمام تر سہولیات کو بروکار لاتے ہوئے ہر قسم کی نا گہانی صورت حال سے نمٹنے لئے تیار اور چوکنا رہنے چاہیے اسی لئے روز مرہ کی بنیاد پر بوٹ پیٹرولنگ کے ا?تمام کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔