پبی (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ محمد عرفان اللہ محسود کی زیرِ صدارت ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اجلاس, اجلاس میں ڈی جی ریسکیو 1122خیبرپختونخوا محمد طیب عبداللہ نے بھی شرکت کی اجلاس میں مون سون سیزن کے دوران دریائے کابل اور دیگر آبی گزرگاہوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں اور جامع اقدامات کا جائزہ لیا گیااجلاس میں ریسکیو 1122 کی آپریشنل تیاریوں, ریسکیو آلات کی دستیابی, ہاٹ سپاٹ ایریاز میں ریسکیو ٹیموں کی تعیناتی پر تصصیلی بریفنگ دی گ?ی اجلاس میں ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کی ریلیف اور ریسکیو کو فرضی مشقیں کرنے کی ھدایات دی گئیں تاکہ تیاری و ریسپانس کے عملی مظاھرے کا مشاہدہ کیا جاسکے اسی طرح دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کے لیے مانیٹرنگ ٹیموں کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ کنٹینجنسی پلان کا جائزہ لیا گیا اور اس کے فعال نفاذ کے لئے شرکا کیطرف سے تجاویز کو پلان کا حصہ بنا کر اس کے مؤ?ر عملی نفاذ کے لئے ٹاسک ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس یونٹ کے حوالے کیا گیا ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ باہمی رابطے کے ساتھ متحرک رہیں اور عوامی جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے