پشاور(مانند نیوز)پاکستان محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں ایک اور مون سون بارش کے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے جو 14 جولائی کی شام سے لے کر 17 جولائی 2025 تک متوقع ہے جس میں گرج چمک، آندھی اور بعض مقامات پر انتہائی شدید بارشوں کا امکان ہے۔بارشوں سے پشاور، مردان، سوات، ایبٹ آباد، دیر، چترال، کوہستان، مانسہرہ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور قبائلی اضلاع متاثر ہوسکتے ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ بالائی اور پہاڑی علاقوں جیسے گلیات، کوہستان اور ملاکنڈ ڈویژن میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ پشاور، مردان، کوہاٹ، نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ ہوسکتی ہے، جبکہ دریائے چترال، سوات، پنجکوڑا اور کابل میں بھی دریاو?ں کے بہاؤ میں اضافے سے سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ انسانی جانوں، املاک اور مال مویشیوں کے تحفظ کے لئے پیشگی اقدامات کئے جائیں، نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے اور حساس علاقوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔سیاحوں اور مقامی افراد کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے