وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے کاریزکوٹ گنگی خیل کی مرکزی مسجد کے لیے واٹر سپلائی اسکیم کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس اہم عوامی منصوبے پر علاقہ مکینوں نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن جناب عجب گل وزیر اور قومی اسمبلی کے رکن زبیر خان وزیر کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ جنوبی وزیرستان لوئر سے منتخب ہونے والے نمائندے، جو پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھتے ہیں، نے علاقے کی اجتماعی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس اسکیم سے نہ صرف مسجد میں پانی کی سہولت میسر آئے گی بلکہ آس پاس کے گھروں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں ایک ڈسپنسری کے قیام کی بھی منظوری دی جائے، تاکہ بنیادی طبی سہولیات عوام کو ان کی دہلیز پر میسر آ سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے